جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ پر اے سی بی کا چھاپہ

عادل آباد۔28/مئی(اردو لیکس)اے سی بی کے عہدیداروں نے منگل کے روز عادل آباد ضلع کے جینتھ منڈل میں بھوراج انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ پر اچانک چھاپے مارے۔ اس موقع پر چیک پوسٹ پر دفتر میں رجسٹروں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

 

چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت اور لین دین کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام سے انکوائری کی گئی۔ اے سی بی کریم نگر رینج انسپکٹر تروپتی نے بتایاکہ انٹر اسٹیٹ چیک پوسٹ پر رقم کی وصولی کی اطلاعات پر اے سی بی ڈی ۔جی سی ۔وی ۔آنند کی ہدایت پر ایک ٹیم نے عادل آباد کے بھورج چیک پوسٹ پر اچانک چھاپہ مارتے ہوئے ۔چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت اور لین دین کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام سے انکوائری کی جا رہی ہے ۔

 

انہوں نے بتایاکہ چیک پوسٹ پر موجود رقم کا حساب کتاب کیا جا رہا ہے اگر زائد رقم ملتی ہے تو اسکی رپورٹ تیار کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں کو مزید کاروائی کے لیے بھیجی جائیگی۔واضح رہے کہ ڈیوٹی پر موجود موٹر وہیکل انسپکٹر یشونت کمار اور اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر اپرنا و دیگر اہلکاروں سے اے سی بی عہدیدار پوچھ گچھ کررہے ہیں،مکمل تفصیلات معلوم ہونا باقی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button