جرائم و حادثات

ضلع وقارآباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

حیدرآباد: نشہ میں دھت بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔ یہ واردات ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئی۔ نسکل منڈل کے 52 سالہ ملیا کا بیٹا مہیش کچھ دنوں سے کثرت سے مئے نوشی کرنے لگا تھا۔ وہ حالت نشہ میں اراضی اوررقم کےمسئلہ پراپنے باپ کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ کل رات بھی اس نے اسی مسئلہ پراپنے باپ سے جھگڑا کیا اوربرہمی کے عالم میں وزنی شئے سے باپ کے سرپرحملہ کردیا جس کی وجہہ سے ملیا کی موت ہوگئی۔ قتل کے بعد مہیش مقام واقعہ سے فرارہوگیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button