ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں جزوقتی لکچررس کے تقررات 

بودھن (اردو لیکس) کمشنرآف کالیجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی ہدایت اوررنگارتنم پرنسپال گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن کی اطلاع کےبموجب گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں کامرس’کمپیوٹرسائنس’تلگواور ہسڑی اردومیڈیم کی جائیدادوں پرجزوقتی لکچررس کی اسامیوں پرقابل اورتجربےکار لکچررس سے درخواستیں مطلوب ہیں۔گیسٹ فیکلٹی لکچررس کےتقررکےلیے متعلقہ مضامین میں کم ازکم 55 فیصد نشانات لازمی ہے۔لہذا ایسے امیدوارجو متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی/نیٹ/سیٹ رکھنے کےعلاوہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں۔انھیں ترجیع دی جائےگی۔لہذااہلیت رکھنے والے امیدوار 31/ اکٹوبر تا 2/نومبر کی شام 4/بجے تک کالج ہذا میں درخواستیں مع اسنادوفوٹوجمع کرواسکتےہیں۔اہل امیدوارکو بذریعہ فون انٹرویو کےمقام تاریخ اور وقت کےبارے میں اطلاع دی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button