جنرل نیوز

کورٹلہ کے وارڈ نمبر 22 میں بی آر یس پارٹی کی یوم تاسیس _ محمد ریاض وارڈ انچارج و سابقہ رکن بلدیہ نے پرچم کشائی انجام دی

کورٹلہ 25/اپریل ( اردولیکس) کورٹلہ شہر میں منگل کے روزبھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی۔آر۔یس) پارٹی کی یوم تاسیس کے ضمن میں پارٹی کی پرچم کشائی تقریب کا انعقاد شہر کورٹلہ کے وارڈ نمبر 22 میں عمل میں آیا جس میں وارڈ انچارج بی۔آر۔یس پارٹی و سابقہ رکن بلدیہ کورٹلہ *محمد ریاض* نے پارٹی کے پرچم کشائی انجام دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ریاض نے کہاکہ بی۔آر۔یس پارٹی ملک کی واحد سیکولر اور عوام دوست پارٹی ہے جو عوام کے فلاحی کاموں کو پورا کرتے ہوئے نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ قومی سطح پر اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔بی۔آر۔یس پارٹی کی جانب سے جاری اسکیموں کی ملک بھر میں نظیر نہیں ملتی۔

 

انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کو چاہیے کہ وہ دوبارہ بی۔آر۔یس پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت کیساتھ اقتدار میں لائے تاکہ ریاستی وزیر اعلی و صدر بی۔آر۔یس پارٹی کلواکنٹہ چندرا شیکھر راؤ کے سنہرے تلنگانہ کا خواب پورا ہو۔اس موقع پر شہریان کی جانب سے بی۔آر۔یس پارٹی ذند آباد، جئے تلنگانہ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔اس موقع پر محمد ریاض کے ہمراہ *محمد یوسف قادری* سرپرست اعلیٰ ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ، محمد تاج الدین، محمد لائق علی، محمد الیاس، عبدالمجید، محمد رفیع، محمدامتیاز احمد، محمد سلام، محمد عقیل، محمد فیاض الدین، شیخ احمد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button