ایجوکیشن

شہر عادل آباد میں واقع طالبات کا دینی ادارہ مدرسہ روضۃ الصالحات میں جدید داخلوں کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔ گرمائی کلاسیس کا بھی نظم ۔ ناظم مدرسہ

عادل آباد ۔ حضرت مولانا عبدالرؤف اشاعتی ناظم مدرسہ روضتہ الصالحات کی اطلاع کے مطابق مستقر عادل آباد کے محلہ شادنگر میں واقع طالبات کا مشہور دینی ادارہ مدرسہ روضتہ الصالحات کا رمضان المبارک کی تعطیلات کے بعد آج بروز منگل گیارہ شوال مئی کی دو تاریخ سے باضابطہ تعلیمی سال کا اغاز ہوچکا ہے۔ناظم مدرسہ نے شہریان عادل آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کے لئے مدرسہ روضۃ الصالحات میں داخلہ دلوائیں

 

۔انہوں نے بتایا کہ مدرسہ روضۃ الصالحات میں مکمل عالمہ کورس کے علاوہ مومنہ کورس،شعبہ دینیات،شعبہ ناظرہ قرآن کے علاوہ عصری تعلیم کا بھی نظم ہے۔اس کے علاوہ اسکول و کالج کی طالبات اور بڑی خواتین کے لئے گرمائی دینی کلاسیس کا بھی نظم کیا گیا ہے جن میں نورانی قاعدہ تجوید کے ساتھ اور ناظرہ قرآن کے علاوہ دین کی بنیادی و ضروری معلومات تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں فراہم کی جائے گی۔مزید تفصیلات کے لئے 9010222937 نمبر پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button