جرائم و حادثات

سکیم میں فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک گہری کھائی میں گر پڑا _ 16 جوان ہلاک

نئی دہلی _  23 دسمبر ( اردولیکس) سکم میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ فوجی جوانوں کو لے جانے والا ٹرک گہری کھائی میں گر گیا۔ اس حادثہ میں 16 جوان ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ فوج نے اعلان کیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک پہاڑی علاقے سے گززتے وقت موڑ کے دوران پھسل گیا۔

 

سکم کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوجیوں کی موت گہرا صدمہ پہنچانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہمیشہ جوانوں کی خدمات اور لگن کی مقروض رہے گی۔ مہلوک فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے راج ناتھ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button