نیشنل

بی جے پی کے وزیرکو کسی نے لگادی کھجلی کی دوا، خارش سے پریشان لیڈرکو سرعام نہانا پڑا: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے ’وکاس یاترا‘ نکالی جارہی ہے۔ اس یاترا میں بی جے پی لیڈر اور وزراء حصہ لے رہے ہیں۔ اشوک نگر میں وکاس یاترا کے دوران استقبالیہ میں وزیر برجندر سنگھ یادو کو کانچ کوری کی پھلی لگادی جس سے کھجلی ہوتی ہے جس کے ساتھ ہی پوزیر کے جسم میں خارش شروع ہو گئی۔ وزیر کی خارش اتنی بڑھ گئی کہ انہیں ایک گاؤں میں نہانا پڑا اور یاترا کے دوران ہی کپڑے بدلنے پڑے تب کہیں جاکر انہیں خارش سے نجات ملی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ مونگاولی اسمبلی کے دیورچھی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب وزیرعوام سے بات چیت کررہے تھے کہ کسی نے کریچ کی پھلیوں کا پاوڈر یا بیج اانھیں لگا دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button