جنرل نیوز

ماں باپ کی خدمت، آداب زندگی، نماز اور راستہ کے آداب، ہجری کیلنڈر کا افتتاح

نظام آباد:13/ ستمبر ( اُردو لیکس) تنظیم اصلاح معاشرہ کی جانب سے طریقہ اور نصاب تیار کیا ہے اور تقسیم کیا جارہا ہے اچھے اخلاق ماں باپ کی خدمات آداب زندگی نماز اور راستہ کے آداب، ہجری کیلنڈر کاآج سہ پہر نیشنل ہائی اسکول قلعہ روڈ پر طارق انصاری جنرل سکریٹری، عبدالفہیم سابق ڈپٹی مئیر،ڈاکٹر رضی شطاری محمد یوسف الدین خان جرنلسٹ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ طارق انصاری نے کہا کہ معاشرہ کو سدھارنے کیلئے بچوں کو تربیت دی جائے اور والدین اس کے ذمہ دار ہیں۔ اچھے اخلاق چارٹ کا افتتاح کیا۔

 

عبدالفہیم سابق ڈپٹی مئیر نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں اور دعا نکلتی ہے ان کی محنتوں پر انہوں نے ہجری کیلنڈر کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر رضی شطاری نیشنل ہائی اسکول نے کہا کہ بچوں کو عمل کی ترغیب دی انہوں نے راستہ کے آداب کے کلر چارٹ کا افتتاح کیا۔ محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نظام آباد نے کہا کہ یہ نصاب گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے صاحب استاعت حضرات سے اپیل کی کہ اس چار ٹ کو چھپوا کر تقسیم کریں۔ حضورؐ کی پیاری پیاری سنتوں پر تیار کیا گیا بچوں کو پراکٹیکل سلام کا طریقہ کروایا گیا۔ تما م اسلام عملی ہے۔ اس موقع پر طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button