جنرل نیوز

ایم اشوک نے عادل آباد ٹریفک سی آئی کی حیثیت سے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔

عادل آباد ۔ عادل آباد ٹریفک سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے ایم۔ اشوک نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ایم۔ اشوک نے اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد پیر کے روز ضلع پولیس ہیڈ آفس میں گُلدستہ پیشِ کرتے ہوئے ضلع ایس پی عادل آباد ڈی۔ادے کمار ریڈی سے ملاقات کی۔ایم اشوک نے سال 2009 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور سال 2020 میں سرکل انسپکٹر کے طور پر ترقی دی گئی۔انہوں نے ریاستی انٹیلی جنس بیورو میں خدمات انجام دی۔انہوں نے پیر روز ملٹی زون ون آئی جی ایس ۔چندر شیکھر کی جانب سے جاری احکامات پر ضلع ایس پی کو رپورٹ کرتے ہوئے عادل آباد ضلع ٹریفک سرکل انسپکٹر کے طور پر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button