تلنگانہ

ایم ایل سی کو یتا پر بی جے پی ایم پی اروند کے بے بنیاد الزامات ناقابل برداشت

‌نظام آباد 19/نومبر(اردو لیکس) نظام آباد یم یل سی مسز کے کویتا کی شخصیت پر نظام آباد بی جے پی یم پی مسٹر ڈی اروند کی تنقید اور بے بنیاد الزامات عائد کئے جانے کی سینئر کارپوریٹر یم اے قدوس،نوید اقبال ضلع صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نظام آباد نے شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی سطح پر باوقار انداز میں عوام کی خدمت اور ترقیاتی و فلاحی خدمات انجام دینے والی ہر دلعزیز شخصیت یم یل سی مسز کے کویتا پر یم پی اروند پر آئے دن تنقید کرنا بیہودہ جھوٹے و غلط الزامات عائد کرنا کردار کشی کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے سینئر کارپوریٹر ڈیویژن نمبر( 58) دھا رو گلی نظام آباد مسٹریم اے قدوس ، نوید اقبال نے بی جے پی یم پی مسٹر ڈی اروند سے کہا کہ وہ اپنے نازیبا حرکتوں سے باز آجائیں بصورت نظام آباد کی عوام انھیں سبق سکھلائی گی ان قائدین نے کہا کہ یم یل سی مسز کویتا کے یم پی اروند کو نظام آباد شہر میں سر عام چپل سے مارنے کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد کی عوام یم پی اروند کو چپلوں کا ہار پہنائے گی ۔ کارپوریٹریم اے قدوس اور نوید اقبال نے کہا کہ نظام آباد بی جے پی اروند منتخب ہونے کے چار سالوں کے دوران ایک بھی فلاحی و ترقیاتی کاموں کو انجام دیا اور نہ ہی اپنے یم پی ترقیاتی فنڈز کا استعمال کیا بحیثیث یم پی اروند انتہائی ناکارہ ثابت ہوئے ۔ عوامی مسائل کو حل کرنے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے بجائے ہمیشہ فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرنے ، دل آزاری کرنے ، ہندوں اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی مذموم کوششیں ہی کرتے رہے ہیں، نظام آباد بی جے پی یم پی مسٹر اروند اپنی گھٹیا سونچ اور سستی شہرت کیلئے کبھی چیف منسٹر کے سی آر ، کبھی ریاستی وزیر کے ٹی آر اور یم یل سی مسز کو یتا پر غیر مہذب اور جاہلانہ لب و لہجہ کا استعمال کرنا، خواتین کا بھی لحاظ کئے بغیر شخصی ریمارک کرنا ملک کی پارلیمان کو نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ مسٹر ڈی اروند کو زیب نہیں دیتا ہے جس سے انھیں باز رہنا چاہیے اور اپنے رویہ و طرز عمل میں اصلاحی تبدیلی لاتے ہوئے نظام آباد کی عوام کی بھلائی اور ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے بصورت وہ دن دور نہیں کہ نظام آباد کی عوام بڑے بڑے سیاسی سورماؤں کو سبق سکھلایا ہے جس سے انکا سیاسی وجود ہی ختم ہو کر رہ گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button