تلنگانہ

سرکاری کالجوں کے لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی تقسیم کرنے تلنگانہ حکومت کی تیاریاں

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت  350 کروڑ روپیوں سے کالج کی لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی دینے کی تیاری کر رہی ہے

انتخابی وعدوں کے ایک حصے کے طور پر، کانگریس پارٹی نے 18 سال کی عمر پوری کرنے والی لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی دینے کا وعدہ کیا تھا

حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع میں تقریباً 1,784 کالج ہیں جن میں تقریباً 5 لاکھ غریب طالبات ہیں۔ ان میں سے 2 لاکھ میٹروپولیٹن علاقوں میں ہیں، جب کہ 70 ہزار سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی سبسیڈی کے بعد 50 ہزار روپے فی اسکوٹی کے حساب سے 70 ہزار اسکوٹیوں پر 350 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ طریقہ کار اور درخواست کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button