تلنگانہ

تلنگانہ کے عازم حج جناب محمود محی الدین کا انتقال

کاغذ نگر _ 12 مئی ( مخفم احمد ) تلنگانہ کے کاغذ نگر سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج کا انتقال ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے اولڈ کالونی کے رہنے والے عازم حج  محمود   محی الدین صاحب کو  12 مئی کو حج ہاؤس سے سعادت حج کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن چند روز قبل ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔جس پر  حج کمیٹی کے سی ای او لیاقت حسین نے ان کی  فلائٹ کا شیڈول تبدیل کر دیا۔ حج کمیٹی کے رکن الیاس احمد کی درخواست پر سعودی ایئر لائنز نے  محمود محی الدین کو 25 مئی 2024 کو حج کے لیے فلائٹ کا انتظام کروایا تھا ۔لیکن اتوار کی رات ان کا انتقال  ہوگیا

 

مزید تفصیلات کے  لیے حج سوسائٹی کاغذ نگر کے ذمہ دار مفخم احمد کے فون 7013003066 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button