جنرل نیوز

دہلی میں کانگریس امیدوار کنہیا کمار کی انتخابی مہم _ نظام آباد کے کانگریس لیڈر سید نجیب علی ایڈوکیٹ کی شرکت 

دہلی کی تمام پارلیمانی نشستوں پر انڈیا اتحاد کی کامیابی یقینی، عوام میں تبدیلی حکومت کا جوش 

شمالی ترقی دلی کے پارلیمانی امیدوار کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں سید نجیب علی ایڈوکیٹ تلنگانہ ضلع نظام آباد کی شرکت

 

نئ دہلی 23 / مئی (اردو لیکس )دہلی کے تمام پارلیمانی نشستوں پر انڈیا اتحاد کی کامیابی یقینی ہے عوام میں موجودہ حکومت کو تبدیل کرنے غیر معمولی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر کانگریس قائد نے شمالی دہلی کے امیدوار کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کی عوام میں مہنگائی بیروزگاری اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے موجودہ عوام دشمن حکومت سے بیزار گی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس مرتبہ دہلی جو بی جے پی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے

 

انڈیا اتحاد میں شامل عام پارٹی اور کانگریس کے اتحاد کے باعث دونوں کی عدم تقسیم کے باعث دہلی کی تمام 7 نشستوں پر انڈیا اتحاد کی کامیابی یقینی طور پر دیکھی جارہی ہے۔ بالخصوص غیر مسلم طبقہ میں بی جے پی کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے جو بنیادی مسائل سے توجہ ہٹاکر فرقہ وارانہ خطوط پر ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی آرہی ہے تاہم اس انتخابات میں بی جے پی کے تامم امیدواروں کی شکست یقینی ہے دہلی کی 7 نشستوں کے منجملہ 6 پر بی جے پی نے امیدوار تبدیل کردئیے ہیں جبکہ شمالی دہلی سے منوج کمار پٹواری شمالی مشرق دہلی سے کنہیا کمار مقاملہ کررہے ہیں دہلی میں عام رحجان عاپ اور کناگریس کے حق میں واضح طور پر دیکھا جارہا ہے

 

کانگریس کے جواں سال قائد کنہیا کمار کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور ان کے حق میں زبردست عوام لہر دیکھی جارہی ہے ان کے جلسوں میں کام کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے سید نجیب علی نے شمالی مشرقی دہلی کے بابر پور، سلیم پور، مصطفی آباد، کوکل پور، گھونڈ اسمبلی حلقوں میں کنہیا کمار کے ساتھ انتخابی مہم میں شرکت کی

 

اور جلسوں سے خطاب کیا اور کہا کہ کنہیا کمار ایوان پارلیمنٹ میں نمائندگی ضرور ی ہے تاکہ وہ عام آدمی، نوجوانوں، کسانوں اور بے روزگار وں کے مسائل سے اپنی آواز بلند کرسکیں۔ انہوں نے ملک بھر میں جھوٹ نفرت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے ایک شناخت بنائی ہے اور ان کی آواز سے ایوان دہل جائیں گے تو انہوں نے متحدہ ووٹ کے استعمال کے ذریعہ کنہیا کمار اور تمام ہی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button