تلنگانہ

تلنگانہ کے 19 اضلاع میں پیر 13 مئی کو بارش کے امکانات _ ریاست میں آئندہ چار دنوں تک بارش

حیدرآباد _ 12 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی کہ تلنگانہ میں آئندہ 4 دنوں تک ہلکی اور موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر  13 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی پولنگ  کے موقع پر بھی ریاست کے چند اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں جن میں اضلاع عادل آباد آصف آباد منچریال ،نرمل نظام آباد، کتہ گوڑم کھمم نلگنڈہ، سوریا پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد میڑچل، ملکا جگری وقار آباد، سنگاریڈی کاماریڈی، محبوب نگر ناگرکرنول نارائن پیٹ، ونپرتی اور گدوال شامل ہیں۔ ان اضلاع میں 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

 

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ منگل کو اضلاع عادل آباد آصف آباد، منچریال نرمل نظام آباد جگتیال بھوپال پلی ملگ کتہ ،گورم کھمم نلگنڈہ، سوریا پیٹ محبوب آباد ورنگل ہنمکنڈہ، رنگاریڈی حیدرآباد میڑچل، وقار آباد، سنگاریڈی میدک کاماریڈی، محبوب نگر و نپرتی نارائن پیٹ اور گدوال میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button