تلنگانہ

پی وی نرسمہا راو کو بھارت رتن دینے پر کے سی آر کا اظہار مسرت

حیدرآباد۔ بی آر ایس سربراہ چندرشیکھر راو نے پی وی نرسمہا راو کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کےاعلان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ تلنگانہ کے عوام کے لیے ایک اعزاز ہے۔ کے سی آر نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے پی وی نرسہما راو کو بھارت رتن دینے کے مطالبہ کا احترام کرنے پر مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔

 

چندرشیکھر راو نے سابق میں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button