جرائم و حادثات

انسٹاگرام ویڈیو کے لئے نوجوان لڑکی ہاتھ میں پستول تھام کر ہائی وے پر ڈانس کیا

حیدرآباد _ 11 مئی ( اردولیکس ڈیسک) راتوں رات مشہور ہونے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے لوگ سوشل میڈیا کے مشہور ایپ انسٹاگرام پر ایسے ایسے ویڈیوز بنا کر پوسٹ کررہے ہیں جن میں بعض ویڈیوز انھیں پریشانی میں ڈال رہے ہیں اور انھیں جیل بھی جانا پڑ رہا ہے

 

اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک نوجوان لڑکی ہاتھ میں پستول تھامے ہائی وے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔ یہ ویڈیو بنانا اس لڑکی کو مہنگا پڑا۔

 

بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کے لکھنؤ ہائی وے پر ایک لڑکی نے ہاتھ میں پستول لے کر انسٹاگرام کے لئے ویڈیو بنانے  ڈانس کیا۔ سمرن یادو نامی لڑکی نے لکھنؤ ہائی وے پر بھوجپوری گانے پر ڈانس کی ۔ ایک وکیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لڑکی کی ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تنقیدیں کی جا رہی ہیں ۔ بعض نے غصے کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button