ایجوکیشن

اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ میں کم وقت میں زیادہ نشانات کیسے حاصل کریں!

آخری اوقات میں مناسب منصوبہ بندی کیسے کریں

کہتے ہیں کہ مستقل مزاج انسان کی ہزاروں خامیاں بھی اسے کامیابی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ یہ مضمون آپ تمام مستقل مزاج امیدواروں کے لیے لکھا جا رہا ہے۔

قانون حق تعلیم 2009 کے مطابق، جو لوگ تدریس کا پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ٹیٹ (اساتذہ کا اہلیتی امتحان) کوالیفائی کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ پہلی سے پانچویں جماعت تک پڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو پیپر-1 میں کوالیفائی کرنا ہوگا اور اگر آپ 6ویں سے 8ویں جماعت تک پڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو پیپر-2 میں کوالیفائی کرنا ہوگا۔ صرف وہی لوگ جنہوں نے TET میں کوالیفائی کیا ہے DSC/TRT (ٹیچر ریکروٹمنٹ ٹیسٹ) لکھنے کے اہل ہیں۔ TET میں حاصل کردہ نشانات کا DSC/TRT میں 20 فیصد وزن ہوتا ہے لہذا TET میں نمبر TRT میں منتخب ہونے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا اپنے آپ کو صرف ٹیٹ میں کوالیفائی کرنے تک محدود نہ رکھیں۔ اعلیٰ نشانات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

 

ایک اہم نسخہ

جب آپ ٹیٹ کے سابقہ پرچے دیکھتے ہیں تب آپ صرف صحیح جواب پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں لیکن اگر آپ دیے گئے تین غلط جوابوں کے متعلق بھی بھرپور معلومات حاصل کریں گے تو اگلے ٹیٹ میں وہاں ان تین غلط جوابوں میں سے ایک سوال بنائے جانے کے قوی امکانات ہوتے ہیں۔ اس عمل کو "how to drop the wrong three answers "کہتے ہیں ۔

 

امتحان کے قریب فوری نظر ثانی کے لیے رہنمایانہ اصول

اپڈیٹ رہیں

 

امتحان کے پیٹرن یا نصاب میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں خود کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ تازہ ترین معلومات کے لیے قابل اعتماد تعلیمی ویب سائٹس کو سبسکرائب کریں یا واٹس ایپ یا‌ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوجائیں۔

 

پرسکون اور مثبت رہیں

ایک مثبت ذہنیت تیار کریں۔ امتحان کے دوران پرسکون اور توجہ مرکوز رکھیں۔ آخری منٹ کے تناؤ سے بچیں اور جو کچھ آپ جانتے ہوں اس پر توجہ دیں۔

 

اسٹڈی گروپس میں شامل ہوں

 

اسٹڈی گروپ میں شامل ہونے یا ٹیٹ کے ساتھی امیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ گروپ اسٹڈیز مختلف نقطہ نظر فراہم کر سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے بارے میں آپ کی سمجھ کو بڑھا سکتے ہیں۔

 

سوالات کو غور سے پڑھیں

 

امتحان کے دوران، جواب دینے سے پہلے ہر سوال کو غور سے پڑھیں۔ بعض اوقات، سوالات میں باریکیاں ہو سکتی ہیں جو درست جواب کو متاثر کر سکتی ہیں۔

 

تدریس اور تدریسی طریقوں کو غور سے پڑھ کر سمجھیں :

 

خاص طور پر بچے کی نشونما وہ علم تدریسییات (چائلڈ ڈویلپمنٹ اور پیڈاگوجی) کے سیکشن کے لیے تدریس اور تدریس کے طریقوں کے اصولوں کو سمجھیں۔ نظریات اور ان کو پیش کرنے والوں کے متعلق ایک ٹیبل تیار کر لیں اور ساتھ ہی ان نظریات میں پائے جانے والے کلیدی نکات Key points کو یاد کر لیں یہ TET جیسے امتحانات کے لیے بہت اہم ہے جو تدریس کی اہلیت کا اندازہ لگاتے ہیں۔

 

رہنمائی حاصل کریں

 

اگر آپ کو کچھ موضوعات مشکل لگتے ہیں، تو اساتذہ، ٹیوٹرز، یا آن لائن پلیٹ فارمز سے بلا جھجک رہنمائی حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں یاد رکھیں اپ جتنے سوالات کریں گے اتنا زیادہ سیکھیں گے یہ عمل TET کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہیں۔

 

یاد رکھیں کہ مستقل مزاجی، مشق، اور ایک اچھا اسٹڈی پلان TET امتحان میں اچھا اسکور کرنے کی کلید ہے۔ اپنی طاقت اور کمزوریوں کی بنیاد پر اپنی تیاری جاری رکھیں ، اور ضرورت کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کریں۔اور مستقل مزاجی سے اپنی تیاری جاری رکھیں۔

 

 

منزل ملے گی ضرور بھٹک بھٹک کر ہی صحیح ۔

گمراہ تو وہ ہیں جو گھر سے نکلے ہی نہیں۔

 

شاہد علی حسرت 

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حیدرآباد

 

(مضمون نگار TSATپر ڈیجیٹل لیسن پریزنٹر ہیں اور SCERT شعبہ اردو سے وابستہ ہیں)

متعلقہ خبریں

Back to top button