تلنگانہ

بھینسہ میں تارک راماراو کے روڈ شو میں پتھراو

حیدرآباد _ 9 مئی ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راو پر جمعرات کی  شام بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں سے وابستہ افراد نے بھینسہ ٹاون میں اس وقت پھتراو کیا جب وہ اولڈ چیک پوسٹ چوراستہ پر روڈ شو سے خطاب کررہے تھے

بتایا گیا ہے کہ بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے تارک راماراو کے روڈ شو کے مقام پر جمع ہو کر کافی ہنگامہ آرائی کی اور بھگوان رام کے خلاف تارک راماراو کے بیان پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے تارک راماراو کی گاڑی پر پھتر، ٹماٹر اور آلو پھینکے۔

اس  احتجاج کے دوران تارک راماراو نے اپنے خطاب کو جاری رکھا۔ اور روڈ شو ختم ہونے کے بعد پولیس نے احتجاجیوں کو وہاں سے بھگا دیا۔

اس واقعہ پر تارک راماراو نے کہا کہ وہ پھتراو کے بعد بھی محفوظ ہیں انھیں کچھ نہیں ہوا۔ پارٹی کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button