نیشنل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر ہندوستان میں ایک دن کا سرکاری سوگ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ مرحومین کے احترام میں، حکومت ہند نے 21 مئی 2024 (منگل) کو پورے ملک میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

یوم سوگ کے موقع پر ان تمام عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، جہاں قومی پرچم باقاعدگی سے لہرایا جاتا ہے اور اس دن کوئی سرکاری تفریح نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button