جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا‌ شہر میں بم‌ رکھنےکی اطلاع سے سنسنی

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاعحیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں کل رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع دی۔ رات دس بجے کے قریب یہ اطلاع دی گئی کہ سنتوش نگرآئی ایس سدن چوراہے کے بعد بم رکھا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی پولیس نے چوکسی اختیارکی اورتلاشی لی تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے بعد تمام نے راحت کی سانس لی۔ پولیس نے فون کرنے والے شخص کی شناخت سنتوش نگرکے رہنے والے محمد اکبرخان کے طورپرکی اوراسے گرفتارکرلیا۔ ملزم کو 18 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button