جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی واردات

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں کل ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔میرچوک پولیس کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے پیرزادی گوڑہ سے تعلق رکھنے والے شیح واجد اور آغا کالونی، میرچوک

 

کے رہنے والے نصیر نامی شخص کے درمیان رقمی لین دین کا تنازعہ تھا۔کل واجد نصیر کے مکان آیا ہوا تھا جہاں ان دونوں میں بحث تکرار ہوئی اور نصیر نے خنجر سے حملہ کرکے واجد کا قتل کردیا۔

 

اطلاع ملتے ہی متعلقہ ڈی سی پی سائی چیتنیہ نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ پولیس نے حملہ آورکوحراست میں لے لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button