انٹرٹینمنٹ

آئی سی سی نے جاری کردیا ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول _ حیدرآباد تین میچوں کی میزبانی کرے گا

حیدرآباد_ 27 جون ( اردولیکس ڈیسک) ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔ آئی سی سی نے بھارت میں اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 

ورلڈ کپ کرکٹ کے مقابلوں کا آغاز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں 5 اکتوبر کو ہونے والے میچ سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا  8 میچ کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا  میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں پر ہوگا۔

 

سیمی فائنل میچ 15 اور 16 نومبر کو ممبئی اور کولکتہ میں ہوں گے۔ فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں ہوگا۔ دو سیمی فائنلز کے ساتھ فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے (20 نومبر) ہے۔ یہ میچ دہلی، لکھنؤ، پونے، ممبئی، احمد آباد، حیدرآباد، بنگلور، چنئی اور کولکتہ میں ہوں گے۔ حیدرآباد تین میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ٹیم انڈیا کے میچوں کا شیڈول

متعلقہ خبریں

Back to top button