انٹر نیشنل

مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کا آغاز، منیٰ سے عرفات کے درمیان 9 سٹیشنوں پر رکے گی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی حج انتظامیہ عازمین کو زیادہ سے سہولتییں فراہم کرنے کوشاں رہتاہے۔ مشاعر مقدسہ ٹرین کی سروس آج جمعرات سے شروع کر دی گئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مشاعر مقدسہ ٹرین منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان 9 مختلف اسٹیشنوں کے لیے چلا کرے گی۔

 

سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور اسے سروس میں لایا گیا ہے۔منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان 17 ٹرینیں چلا کریں گی جن میں سلامتی کے اعلٰی اصولوں کا خیال رکھا گیا ہے۔سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین کے لیے 7500 وقتی ملازمین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

 

عازمین کی خدمت پر مامور یہ عملہ انگریزی، اردو، انڈونیشی، ترکی اور دیگر زبانوں کا ماہر ہے۔واضح رہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین سال 2010 سے کام کر رہی ہے، یہ صرف حج کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button