نیشنل

چیف منسٹر ممتا بنرجی پیشانی پر چوٹ لگنے سے زخمی

مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی شدید زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں ان کے سر پر چوٹ آئی۔ پیشانی سے خون بہہ رہا تھا۔ جس  کے نتیجے میں، ممتا بنرجی کو فوری طور پر کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پارٹی کے آفیشل ایکس پر اس کی اطلاع دی گئی ہے

تاہم یہ حادثہ کس طرح پیش آیا اس کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ  ان کی پارٹی کے سربراہ کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ ممتا بنرجی کے ماتھے سے خون بہہنے والی تصاویر بھی شیئر کیں۔ فی الحال وہ ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

پارٹی کے کئی قائدین نے ممتا بنرجی کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے  تاہم، ٹی ایم سی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ  حادثہ کیسے پیش آیا۔ لیکن ممتا بنرجی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گھر سے پھسل کر گر پڑی تھیں جس کے باعث ان کے پیشانی پر شدید چوٹ لگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button