نیشنل

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ اقبال احمد سرڈاگی کا انتقال

بنگلور _ 22 مئی ( اردولیکس ڈیسک)کانگریس کے سینئر لیڈر اقبال احمد سرڈاگی جنہوں نے دو بار لوک سبھا میں کرناٹک کے حلقہ کلبرگی کی نمائندگی کی تھی، 22 مئی کی صبح کلبرگی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ 80 برس کے تھے۔ وہ عمر سے متعلق بیماری میں مبتلا تھے۔
ان کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے خاندان کے ذرائع کے مطابق نماز جنازہ 22 مئی کو  شام 5 بجے ہفت گمباز کے قریب مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے۔ شیوکمار نے سینئر کانگریس لیڈر اقبال احمد سرڈاگی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

سرڈاگی نے 1999 میں اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کے باسوراج پاٹل سیدام کو 69,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کلبرگی سے لوک سبھا انتخابات جیتا تھا۔ 2004 میں ہونے والے اگلے لوک سبھا انتخابات میں دونوں لیڈروں کا ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا اور سرڈاگی نے مسلسل دوسری میعاد کے لیے لوک سبھا میں کلبرگی کی نمائندگی کرنے کے لیے کامیابی حاصل کی۔

 

جب 2008 میں حلقوں کی حد بندی کے بعد یہ حلقہ درج فہرست ذاتوں کے لیے مختص کیا گیا تو کانگریس کے صدر  ملکارجن کھرگے، جن کا تعلق ایس سی سے تھا  نے اقبال احمد سرڈاگی کی جگہ لی۔ مسٹر کھرگے نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار امیش جادھو کے ہاتھوں شکست کھانے سے پہلے مسلسل دو بار اس حلقے کی نمائندگی کی۔ سرڈاگی بعد میں 2014 میں کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر منتخب ہوئ

 

5 جون 1944 کو اقبال احمد سرڈاگی  پیدا ہوئے، انہوں نے گلبرگہ کے گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج سے بیچلر آف آرٹس اور عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button