نیشنل

ہماچل پردیش : کانگریس کے 6 باغی ایم ایل ایز بی جے پی میں ہوئے شامل

نئی دہلی: ہماچل پردیش میں کانگریس زبردست دھکہ لگا پارٹی کے6 باغی ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ سدھیر شرما، روی ٹھاکر، راجندر رانا، چیتنیا شرما، دیویندر بھٹو اور اندر دت لکھن پال بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

 

ان کے علاوہ تین آزاد ارکان اسمبلی بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں بی جے پی کا کھنڈوا پہن لیا۔ ہماچل پردیش میں اسمبلی کی 68 نشستیں ہیں اور اکثریت کے لیے 35 سیٹیں درکار ہیں۔

 

کانگریس کے پاس اب 34 ارکان اسمبلی ہے اس لیے اس کی تعداد اکثریت سے کم ہےاورریاست کی کانگریس حکومت پربحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button