نیشنل

بھارت ماتا کی جئے اورجئے ہند کا نعرہ مسلمانوں نے دیا تھا۔ کیا سنگھ پریوار اس نعرے کو چھوڑنے تیارہے: چیف منسٹر کیرالہ

نئی دہلی۔ کیرالہ کے چیف منسٹرپینارائی وجین یہ انکشاف کیا ہے کہ ’بھارت ماتا کی جئے‘ اور ’جئے ہند‘ کے نعرے سب سے پہلے مسلمانوں کی جانب سے لگائے گئے تھے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا سنگھ پریوار ان نعروں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

 

پینارائی وجین نے یہ بیان شمالی کیرالہ کے مسلم اکثریتی ضلع ملاپورم میں دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم حکمرانوں، ثقافتی کارکنان و افسران نے ملک کی تاریخ و جدوجہد آزادی میں اہم کردار نبھایا ہے۔ انھوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اللہ خان نامی ایک مسلم شخص نے ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ دیا تھا۔

 

انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سَنگھ پریوار کو یہ اطلاع ہے یا نہیں کہ اس شخص کا نام عظیم اللہ خان تھا۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پتہ نہیں سَنگھ پریوار کے لوگ اس نعرے کا استعمال بند کریں گے یا نہیں کیونکہ یہ نعرہ پہلی بار ایک مسلمان نے لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button