نیشنل

مختار انصاری کی تائید میں واٹس ایپ اسٹیٹس۔ ملازم پولیس کی معطلی کی کاروائی۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی۔ مختار انصاری کی تائید میں واٹس اپ اسٹیٹس لگانے والے اترپردیش لکھنؤ ملازم پولیس کے خلاف معطلی کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بخشی تالاب پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل محمد فیاض پر الزام ہے کہ انہوں نے مختار انصاری کی حمایت میں واٹس ایپ اسٹیٹس پوسٹ رکھا۔ اسٹیٹس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

 

محمد فیاض جو اترپردیش پولیس سے وابستہ ہیں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا گیا اور الزام لگایا‌گیا‌ کہ یہ پولیس ملازم سے زیادہ انصاری گینگ ممبر زیادہ لگتا ہے۔ یوپی پولیس اور ڈی جی پی کو ٹیگ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ کانسٹیبل کو معطل کر دیا جائے۔ بعد ازاں پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کیا اور ملازم پولیس کی معطلی کی سفارش کے لیے اجازت طلب کی گئی۔

 

ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لیے پولیس براہ راست کارروائی نہیں کرسکتی اس‌ لئے کانسٹیبل فیاض کی معطلی کے لیے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے مزید کارروائی الیکشن کمیشن کی‌ہدایت کے مطابق کی جائے گی۔

مختار انصاری کی تائید میں واٹس ایپ اسٹیٹس۔ ملازم پولیس کی معطلی کی کاروائی۔ ویڈیو دیکھیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button