تلنگانہ

 چیف منسٹر ریونت ریڈی کا چہارشنبہ کو نظام آباد شہر میں روڈ شو _ گول ہنومان، بڑا بازار، آعظم روڈ، اور نہرو پارک پر عوام سے خطاب

نظام آباد:7/مئی (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) چیف منسٹر ریونت ریڈی کانگریس پارلیمانی امیدوار نظام آباد مسٹر ٹی جیون ریڈی کی تائید و حمایت اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں بتاریخ 8/مئی 2024ء بروز چہارشنبہ بوقت شام 7/بجے نظام آباد شہر میں گول ہنومان چوراہا سے روڈ شو کا آغاز کریں گے۔بڑا بازار، آعظم روڈسے نہرو پارک چوراہا پر عوام سے خطاب کریں گے۔

 

اس انتخابی تشہیری روڈ شو میں ان کے ہمراہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر،پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ، بودھن ایم ایل اے سدرشن ریڈی، نظام آباد رورل ایم ایل اے ڈاکٹر بھوپت ریڈی، تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، صدر ضلع کانگریس مانالہ موہن ریڈی،سٹی صدر کانگریس کیشو وینو کے علاوہ کانگریس قائدین نرالہ رتناکر، سید نجیب علی ایڈوکیٹ جاوید اکرم، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ببلو خان، اکبر حسین کے علاوہ دیگر قائدین بھی اس روڈ شو میں شامل رہیں گے۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی کے روڈ شو کے پروگرام کے پیش نظر سٹی صدر کانگریس کمیٹی کیشو وینو نے کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ببلو خان، کانگریس قائدین محمد عیسیٰ، اسد حمدان، عبید حمدان، اکبر خان کے ہمراہ روڈ شو کے راستوں گول ہنومان، بڑا بازار، آعظم روڈ، اور نہرو پارک کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button