تلنگانہ

تلنگانہ میں TET کیلئے حکومت کی منظوری

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹیسٹ (ٹیٹ) کے انعقاد کو منظوری دے دی ہے۔ ڈی ایس سی سے پہلے ٹیٹ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں محکمہ تعلیمات کے کمشنر کو احکامات جاری کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جلد ہی ٹیٹ  امتحان منعقد کیا جائے گا۔ حکومت کو امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈی ایس سی لکھنے کا موقع دیا جائے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے 11 ہزار سے زائد اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے میگا ڈی ایس سی نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 

اس ماہ کی 27 تاریخ سے 10 اپریل تک درخواستوں کی وصولی 20مئی یا‌3 جون کو امتحان کا انعقاد

 

ٹیٹ امتحان کے تناظر میں ڈی ایس کے لئے درخواستوں کےلیے توسیع شدہ آخری تاریخ20 جون DSC درخواستوں

محکمہ تعلیم نے  اساتذہ کے تقررات کے لئے منعقد ہونے والے ڈی ایس سی امتحان سے پہلے ٹی ای ٹی منعقد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن کے قوانین کے مطابق، جنہوں نے  بی ایڈ یا ڈی ایڈ پاس کیا ہے، وہ ٹی ای ٹی پاس کرنے کی صورت میں ہی اساتذہ کی بھرتی کے لیے منعقدہ TRT امتحان لکھنے کے اہل ہوں گے۔ اگر ٹیٹ میں کوالیفائی نہیں کرتے ہیں، تو  ڈی ایس سی امتحانات نہیں لکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button