تلنگانہ

تلنگانہ میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر آج سے ٹی ایس کے بجائے ٹی جی

حیدرآباد _ 15 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں آج جمعہ سے ریاست کی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کے پہلے دو حرف ٹی ایس کے بجائے ٹی جی ہو جائیں گے۔  اس خصوص میں ریاستی اسمبلی میں تجویز کو منظوری کے بعد اسے مرکز کو بھیجا گیا تھا۔ مرکزی حکومت نے اس کی منظوری دیتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے ذریعہ جمعہ سے ٹی جی پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا

 

اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے یاد دہانی کروائی کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران اس وقت تحریک میں حصہ لینے والے تمام افراد نے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس میں اے پی کے بجائے ٹی جی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی تاہم 2014 ء میں ریاست میں بی آرایس کے بر سر اقتدار آنے کے بعد تلنگانہ کے عوام کے جذبات اور خواہشات کو دباتے ہوئے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے ابتدائی دو حرف ٹی ایس کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button