تلنگانہ

بیٹی کی موت کا صدمہ۔ غمزدہ باپ معصوم کی قبر سے لپٹ کر سوگیا۔ تلنگانہ کے نارائن پیٹ میں اشکبار کردینے والا واقعہ

حیدرآباد۔ بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ایک باپ اس کی قبر سے لپٹ کر سو گیا۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نارائن پیٹ رورل کے گوپال پیٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق لکشمی پرنیتا نامی لڑکی ہولی کے دن منی واٹر ٹینک منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی تھی۔

 

اسی دن شام شہر کے مضافات میں واقع شمشان گھاٹ میں اس کی آخری رسومات انجام دی گئی۔آخری رسومات انجام دینے کے بعد لڑکی کا باپ رمیش نہانے کے لیے گھر سے باہر روانہ ہو اور واپس نہیں لوٹا رات ساڑھےگیارہ بجے تک بھی اس کے گھر واپس نہ انے پر ارکان خاندان کو شبہ ہوا اور وہ شمشان گھاٹ پہنچے

 

جہاں لڑکی کی نعش دفن کی گئی تھی، وہاں وہ لوگ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ باپ اپنی بیٹی کی قبر کے بازو سویا ہوا ہے اسے سمجھا منا کر واپس لایا گیا۔واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع مستقر کے بلدی حلقہ 20 ( گوپال پیٹ ) میں ہولی کے تہوار کے موقع پر بچے کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک پر چڑھ گئے تھے اس دوران اچانک ٹینک ٹوٹ کر بچوں پر گر پڑا تھا جس کی وجہ سے لکشمی پرنتی (13سالہ) کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی

 

جبکہ دیگر دو لڑکیاں زخمی ہوگئیں تھیں۔دونوں زخمی لڑکیوں کی شناخت ہری پریہ اور نہاریکا کے طور پر ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button