جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع کے تمام درخواست گزاروں کا حج کے لئے انتخاب _ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران کا بیان

شیخ چاند کی رپورٹ 

نارائن پیٹ : یکم اپریل (اردو لیکس) حج 2023کے لئے تلنگانہ کو3743 عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا گیا اور محفوظ زمروں بشمول عام زمرے کے 3690 عازمین حج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا، نارئن پیٹ ضلع کے 47 عازمین جو حج 2023 کےلئے درخواستیں داخل کی تھیں ،الحمد للہ تمام کا انتخاب عمل میں آیا ہے،علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نارائن پیٹ ضلع کے لئے علیحدہ کوٹہ مقرر کیا گیا ہے ، جس کے تحت اس سال 47 عازمین نے اپنی قسمت آزمائی کی تھی الحمدللّٰہ ان تمام خوش نصیب عازمین حج کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ہے، جس کے سبب نارائن پیٹ کے مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ،اس سال نارائن پیٹ ضلع مستقر کے مکتھل سے 4′ کوسگی سے 8′ مریکل 4′ دامرگدہ 3 شامل جبکہ نارائن پیٹ سے 28 ہیں۔ اسی طرح جملہ 47 عازمین نے درخواستیں داخل کی تھیں جو تمام منتخب کئے گئے

 

،نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ صدر سوسائٹی ، جناب الحاج عثمان عبید للہ مجاہد صدیقی ، معتمد عمومی ، جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ قانونی مشیر اور جناب الحاج خلیل احمد تاج خازن سوسائٹی نے نارائن پیٹ ضلع کے تمام منتخب عازمین کو مبارک باد دی ہےاور نارائن پیٹ کے لئے علئحدہ حج کوٹہ مقرر کئے جانے اور تمام عازمین کے انتخاب پر صدر حج کمیٹی ریاست تلنگانہ جناب الحاج محمد سلیم ، سی ای او حج کمیٹی جناب عرفان شریف اور رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی سے بھی اظہار تشکر کیا ہے ،

 

ان ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نارائن پیٹ کے عازمین کی موقع بہ موقع رہنمائی کی جائیگی ، اور عنقریب ایک تربیتی اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button