جنرل نیوز

صدر مجلس اسد الدین اویسی یم پی کو نظام آباد مجلسی قائدین کی مبارکباد

نظام آباد 9/ جون (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس ) صدر مجلس اتحاد المسلمین نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی پانچویں مرتبہ تاریخ ساز کامیابی و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد منتخب ہونے پر صدر ضلع نظام آباد مجلس اتحاد المسلمین مسٹر محمد شکیل احمد فاضل کی قیادت میں نظام آباد کے مجلسی منتخبہ عوامی نمائندے و قائدین نے آج دار السلام پہنچکر صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی شاندار گلپوشی کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی

 

اس مجلسی وفد میں ڈپٹی میئر بلد یہ نظام آباد محمد ادریس خان ، کارپوریٹرس محمد مستحیسن ، عبد العلی باغبان ، محمد نصیر ، ماجد صدیقی ، محمد رفیع الدین، محمد سلیم کو آپشن ممبران شہباز احمد ، ارشد پاشاه ، سرگرم مجلسی قائدین خلیل احمد، عزیز راہی و دیگر شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button