جنرل نیوز

تلنگانہ کی عوام پر RR ٹیکس کے ساتھ نیا u ٹیکس, فصل بیمہ اسکیم پر عمل آوری کسانوں کو 500روپے بونس دینے بی جے پی رکن اسمبلی سوریہ نارائنا کا مطالبہ

نظام آباد 18/ مئ(اردو لیکس) نظام اباد بی جے پی اربن ایم ایل اے مسٹر دھنپال سوریہ نارائن گپتا نے نظام اباد شہر میں حالیہ غیر موسمی ہوئی طوفانی بارش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام اباد مونسپل کارپوریشن کی کارکردگی عیاں ہوجاتی ہے ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن گپتا آج ضلع بی جے پی پارٹی افس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظام اباد مونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا وہ بہت جلد جائزہ لیں گے اس سلسلے میں کمشنر بلدیہ نظام اباد سے بات چیت بھی کی ہے

 

انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر موسمی بارش سے نظام اباد شہر گندگی اور گندے پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے نظام اباد بلدیہ کی صاف صفائی کا کام سڑکوں پر دکھائی دینے لگا انہوں نے کہا کہ نالیوں کی عدم صفائی کی وجہ سے کچرا اور گندگی غیر موسمی بارش میں سڑکوں پر صاف صفائی کے لیے بلدی عہدے دار کسی بھی کام کے لیے الیکشن کوڈ کا بہانہ کر رہے ہیں اب جب کہ پارلیمانی الیکشن ہو چکے ہیں لہذا اس سلسلے میں کمشنر بلدیہ کو چاہیے کہ وہ شہر کی صاف صفائی نالیوں کی صفائی گندگی کی نکاسی کے لیے جنگی خطوط پر کاموں کو انجام دیں کیونکہ بہت جلد موسم برسات کا اغاز بھی ہوگا

 

دھنپال سوریہ نارائن ن نے کہا کہ نظام اباد بلدیہ میں ہر شعبے میں دھاندلیاں اور بدعنوانیاں عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے لیے سخت اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چاول کے ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اس کے باوجود چاول زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس حکومت بدعنوانیوں میں ملوث ہو کر فائدے حاصل کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست میں تاحال RR یعنی راہول ، ریونت ٹیکس چل رہا تھا لیکن نیا اتم ٹیکس بھی شامل ہے جس میں ریاستی وزیر سیول سپلائی اتم کمار ریڈی بھی ملوث ہیں اور ٹیکس و کرپشن جسکی مثال سابقہ بودھن ایم ایل اے شکیل عامر کے (100) سو کروڑ روپے میں ملوث اسکام سے دی ہے

 

ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائن کہا کہ کانگریس حکومت جو موافق کسان پارٹی کا دعویٰ کرکے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے کانگریس کو کسان پارٹی مخالف قرار دیا انہوں نے کہا کہ سابقہ بی آر ایس اور موجودہ کانگریس حکومت کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے فصل بیمہ اسکیم پر عمل آوری نہ کئے جانے پر کسانوں کو نقصان ہورہاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فصل بیمہ اسکیم کو نافذ کریں دھنپال سوریہ نارائن گپتا نے کہا کہ حکومت فصل بیمہ اسکیم سے کسانوں کو مستفد کروانے میں بھی ناکام ہو گئی ہے فصل بیمہ اسکیم میں بھی بڑے پیمانہ پر اسکام ہورہے ہیں انہوں نے کسانوں کو ( 500) روپے دینے کے حکومت کے وعدے کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان

فصلوں کو اگانے سے لیکر فصلوں کی پیداوار تک مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کی رائے دہی کے بعد تلنگانہ کی سیاست میں نمایاں تبدیلی ائے گی اس صحافتی کانفرنس میں کارپوریٹرز وہ بی جے پی قائدین نیلم راجو، لکشمی نارائن ،آ کولہ سرنیواس نے ، سائی وردھن ویلڈنگ نارائنا اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button