اب صرف مس کال کے ذریعہ انڈین آئیل کا نیا گیس کنکشن حاصل کیا جا سکتا ہے

حیدرآباد _ ملک میں پکوان گیس سربراہ کرنے والی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے گھریلو صارفین کو نیا ایل پی جی کنکشن حاصل کرنے کے لیے مس کال کی سہولت فراہم کی ہے۔ آپ نیا گیس کنکشن حاصل کرنے کے لیے 8454955555 پر مس کال کر سکتے ہیں۔جس پر آپ کا نیا کنکشن بک ہوجائے گا اور آپ اپنے قریبی ڈیلر سے رجوع ہوتے ہوئے دیگر امور کی تکمیل اور ڈپازٹ کی رقم ادا کرتے ہوئے نیا گیس کنکشن حاصل کرسکتے ہیں
مس کال کی سہولت ملک بھر میں گیس سلنڈر کی ری فلنگ بکنگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ سہولت انڈین آئیل کارپوریشن نے جنوری میں شروع کی تھی۔ اسی طرح بل کی ادائیگی کا نظام ، انڈین آئیل ون ایپ یا ایل پی جی ری فل کے پورٹل – https: // cx. indianoil.in کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔ آپ واٹس ایپ (75888888824) ، ایس ایم ایس / آئی وی آر ایس (7718955555) ، ایمیزون ، پے ٹی ایم کے ذریعے بھی گیس سلنڈر بک کر سکتے ہیں۔
Your new #Indane LPG connection only a Missed Call away! Dial 8454955555 and get LPG connection at your doorsteps.
Existing Indane customers can book a refill by giving us a missed call from their registered phone number. pic.twitter.com/IzxqpP7wY7— Indian Oil Corp Ltd (@IndianOilcl) August 7, 2021