تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کے ناگر کرنول ضلع میں زلزلہ کے خفیف جھٹکے

ناگرکرنول _  تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں زلزلے کا ہلکا جھٹکا محسوس ہوا۔اس جھٹکے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ہوئی۔نیشنل سنٹرفار سسمولوجی نے اس زلزلے کی گہرائی زمین سے دس کیلومیٹر دور درج کی۔نیشنل جیو فزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے عہدیدارڈی سری ناگیش کے مطابق یہ جھٹکہ حیدرآباد سے تقریبا 156کیلومیٹر جنوب میں جنگلاتی علاقہ میں محسوس کیاگیا۔یہ علاقہ سری سیلم ڈیم سے تقریبا35کیلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ یہ جھٹکے ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ اور لنگالا پلی منڈل میں محسوس کئے گئے۔کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ خبریں

Back to top button