تلنگانہ

تلنگانہ میں اومیکرون کے 10 مریض صحت یاب۔3نئے کیسس

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں آج اومیکرون کے مزید 3 نئے کیسس سامنے آئے۔ ابھی تک ریاست میں اس نئے ویرینٹ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسی دوران 10 افراد جو اومیکرون سے متاثر تھےصحت یاب ہوئے۔تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہائی رسک ممالک سے 248 لوگ شمش آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے۔ ان سبھی کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے اور دو مسافر کووڈ پازیٹیو پائے گئے۔ اس کے بعد حکام نے ان کے نمونے جینوم ٹیسٹنگ کے لیے بھجوادئے۔ ریاست کو اب تک 11,493 مسافر  خطرے والے ممالک سے پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button