حیدراباد میں پولیس کی تلاشی مہم 101 افراد گرفتار

حیدراباد میں ساوتھ زون پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم کے دوران 101 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے.ڈی سی پی ساوتھ زون ستیہ ناراینا کی قیادت میں 588 پولیس جوانوں نے چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں میرعالم,مستفعی نگر,پہاڑی شریف,راجندرنگر,چندانگر,شمس آباد,گلزار نگر میں گھر گھر تلاشی لی.اس دوران 101 مشتبہ افراد پکڑے گئے.جن میں 7 روڈی شیٹرس اور 46 دیگر ریاستوں کے افراد بھی شامل ہیں پولیس نے بعض افراد کے قبضہ سے تلواریں ضبط کرلی.مناسب دستاویزات نہ ہونے پر 120 گاڑیوں کو ضبط کرلیا.