جنرل نیوز

حکومت راجستھان کے طرز پر تلنگانہ کے صحافیوں کے بچوں کو بھی اسکالرشپس کے لئے علیحدہ بجٹ متعارف کرنے کا رفیق شاہی سینٹر جرنلسٹ کا مطالبہ 

حکومت راجستھان کے طرز پر سرگرم تلنگانہ ریاستی جرنلسٹوں کے بچوں کو بھی علیحدہ اسکالرشپس اسکیم بجٹ کو متعارف کرنے کا رفیق شاہی سینٹر جرنلسٹ کا مطالبہ 

نظام آباد:12 / ستمبر( اردو لیکس)حکومت راجستھان نے اپنے ریاستی بجٹ 2022-23 ء کے دوران معاشرے کو باشعور بنانے میں صحافیوں کے اہم کردار کو ملحوظ رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہکوت نے اپنے ریاستی سرگرم صحافیوں کے بچوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں پہل کرتے ہوئے پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپس اسکیم کے علیحدہ بجٹ کو متعارف کرتے ہوئے مختلف رقومات کی اجرائی کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا متحدہ ضلع نظام آباد سے وابستہ کہنہ مشق سرگرم صحافی، ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار ”للکار“ نظام آباد اور سرپرست اعلیٰ اُردو پریس کلب نظام آباد رفیق شاہی کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا اور بتایا کہ پیشہ صحافت سماج میں ایک چوتھے ستون کی حیثیت رکھتا ہے

 

اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ بھی اپنی ریاست سے وابستہ تمام سرگرم جرنلسٹوں کے بچوں کو حکومت راجستھان کے طرز پر پری میٹر ک و پوسٹ میٹرک سطح پر علیحدہ اسکالرشپ اسکیم کے بجٹ کا احیاء کرے تو یقینا ریاستی سرگرم صحافیوں کیلئے ایک سنہری تحفہ سے کم نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے وقت 2000 ء تا 2014 ء کے دوران علاقہ تلنگانہ کے جملہ 10 اضلاع سے وابستہ تمام مسلمہ و سرگرم صحافیوں کی طرف سے علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے احتجا جی پروگرامس برابر کے شریک تھے لہذا ان تمام تلنگانہ کے مسلمہ و سرگرم صحافیوں کی احتجاجی خدمات کے پیش نظر ان کے تمام بچوں کیلئے علیحدہ پری و پوسٹ میٹرک اسکالرشپس اسکیم بجٹ اس وقت کا ایک اہم تقاضہ ہے جس پر عمل آوری بے حد ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button