انٹر نیشنل

امریکہ نے سعودی پالیسی میں تبدیلی کا دیا اشارہ

نئی دہلی 27 فروری (اردولیکس/ ایجسیز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل پر امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ جو بائیڈن نے ایک نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی ، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں ، اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ جو بائیڈن حکومت کی جانب سے منظرِ عام پر لائی جانے والی انٹیلیجنس رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ سعودی عرب وزارت خارجہ نے امریکی انٹیلیجنس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے سعودی قیادت کے خلاف ’جارحانہ اور غلط‘ قرار دیا اور یہ کہا کہ وہ اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button