تلنگانہ

بھینسہ فرقہ وارانہ تشدد واقعہ میں 2 کونسلرس کے ساتھ 14 افراد گرفتار

حیدرآباد _10 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون میں اتوار کی رات پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں دو سیٹنگ کونسلرس بھی شامل ہیں ضلع ایس پی نرمل  وشنو وائریر نے بتایا کہ تشدد واقعہ پر 15 کیس درج کئے گئے ہیں اور 14 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں دو کونسلرس بھی شامل ہیں مزید خاطی فرار ہیں ان کی گرفتاری کے لئے 6 ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے فی الحال ٹاون میں حالات پرامن ہیں سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور واٹس ایپ پر افواہیں پھیلانے والوں اور گروپ ایڈمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button