جنرل نیوز

اسلام میں خودکشی حرام ہے: مکتھل میں جمعيت علمإ ہندکا اجلاس عام

مکتھل _ 10 مارچ ( پریس ریلیز) جمعيت علمإ ہند مکتھلکے زیر اہتمام ملکی حالات اور ہماری ذمہداری کے عنوان سے ایک اجلاس عام مدرسہ فیض العلوم حسینہ میں منعقد ہوا اس موقع پر علمإ کرام کے بصیرت افروز خطابات ہوئے صدارتی خطاب میں مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی نے جمعيت علمإ کی تاریخ دھراتے ہوئے کہا کہ انگریزوں کو ملک سے بھگانے میں جمعيت علمإ جو قربانیاں دی ہیں وہ اظہر مِنَ الشمس ہےیہ وہ جمعيت ہے جس نے حکومت کی آنکھوں میں آنکھ ڈالکر مسلمانوں کے مفادات کو منوایا ہےجنرل سیکرٹر ی مفتی زبیر صاحب قاسمی نے أپنے خطاب میں کہا مسلمان اپنے مسائل پر صبرو تحمل کیساتھ نماز کی پابندی کریں مسلم امہ کو مایوس نہیں ہونا ڈپریشن کا شکار نہیں ہونا ہے زندگی اللہ کی امانت ہے اور اسلام نے خودکشی کو حرام قرار دیا ہے نیک اعمال میں لگیںاللہ حالات بدلنے والے ہیں۔کنوینر جلسہ مولانا عبدالجبار قاسمی نے اپنے بیان میں کہ حکومت کی نٸ تعلیمی پالیسی مسلمانوں کے دین و ایمان کو غارت کرنےوالی ہے اسلۓ اپنے بچوں کی دین و ایمان اور دینی تعلیم کی فکر کرنی چاہۓ۔۔مہمان خصوصی حضرت مولانا پی ایم مزمل احمد صاحب رشادی والاجاہی نقشبندی دامت برکاتہ نے اپنے خطاب عالی میں نوجوانوں کو جھنجوڑتے ہوئےکہا نوجوانوں اللہ نے آپ کو مرد بناکر پیدا کیا آپ کو شرم آنی چاہۓجہیز کا مطالبہ کرتے ہو جہیز کا لینا حرام ہے ایک حرام کا لقمہ اگر کسی کے پیٹ میں چلاجاتا ہے تو اللہ اسکی چالیس دن کی نماز قبول نہیں فرماتے سود سے اور سودی کاروبارسے بچناچاہۓ اللہ سود حرام قرار دیا ہے تجارت حلال کیا ہے ۔صدر جلسہمولانا عبد العلیم کوثر قاسمی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور سب کی شالپوشی وگل پوشی فرماٸی واضح رہے کہ مولانا بلال قاسمی نے نظامت کے فراٸض انجام دۓ جبکہ مفتی رحمت علی قاسمی نے کلمات تشکر ادا کیااجلاس میں مولانا فضل الرحمن رشادیمولانا شفیع حسامی،مولانا جہانگیر رشادی،ایڈوکٹ امیر الدین محمد امتیاز صاحب کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button