اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں عجیب الخلقت بچہ کا جنم

حیدرآباد _ 11 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانا شہر میں واقع پیٹلہ برج و میٹرنٹی ہاسپٹل  میں ایک عجیب الخلقت بچہ پیدا ہوا۔ نوزائیدہ پیدائش کے 2 گھنٹوں کے اندر ہی فوت ہوگیا ۔ سنگاریڈی ضلع کی ایک حاملہ خاتون کی چہارشنبہ کی شام پیٹلہ برج ہاسپٹل میں زچگی ہوئی ۔ خاتون نے ایک عجیب الخلقت بچہ کو  جنم دیا جسے ہ دیکھ کر ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ کیونکہ اس بچہ کا اوپری حصہ عام بچوں کی طرح تھا لیکن کمر کے پاس سے ایک گوشت کا لمبا حصہ جڑا ہوا تھا جو مچھلی کی دم کی شکل پیش کررہا تھا دونوں پیر اس میں مل گئے تھے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بچے جینیاتی نقائص کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت ماں  کی طبیعت مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button