نیشنل

مہاراشٹرا کے ناگپورمیں لاک ڈاون

ناگپور11 مارچ (اردولیکس) مہاراشٹر میں کورونا کے معاملوں میں لگاتار اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ناگپور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ناگپور کے انچارج وزیر نتن راؤت نے کہا کہ شہر میں 15 سے 21 مارچ تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ اس دوران کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔ کورونا کے نئے معاملات میں 20 تا 40 سال کی عمرکے زیادہ لوگ متاثردیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button