تلنگانہ

تلنگانہ میں دو دن کا دلہا پانی میں غرقاب _ اتوار کو ولیمہ کی تقریب تھی

وقارآباد _13،مارچ ( اردولیکس) وقارآباد ضلع میں تفریح کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں دو دن کا دلہا پانی میں غرقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دولت آباد منڈل کے اللہ پور کے پاس ایک خاندان تفریح کے لئے گئے تھے جہاں تالاب میں تیراکی کے دوران 22 سالہ یاسین اور 10 سالہ سمیر پانی میں غرقاب ہوگئے۔رشتہ داروں نے مقامی افراد کے تعاون سے دونوں کو پانی سے نکال لیا۔جس میں یاسین کی موت ہوگئی جبکہ سمیر کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ یاسین کی دو دن قبل ہی حیدرآباد کے فلک نما کی رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور اتوار کو ان کا ولیمہ تھا مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button