جنرل نیوز

صفا بیت المال کی جانب سے بیواؤں اور معذورین میں چار لاکھ بائیس ہزار روپئے وظائف کی تقسیم

حیدرآباد 14 مارچ (پریس نوٹ)انچارج حافظ مبشر صاحب کی اطلاع کے مطابق 10/اور 11/مارچ2021؁ء کو دفتر صفا بیت المال پر دیڑھ سو سے زائد بے سہارا بیواؤں اور معذورین میں ماہانہ وظائف کی تقسیم عمل میں آئی، واضح ہو کہ تین ماہ میں ایک مرتبہ ان بیواؤں کو فی کس تین ہزار روپئے دیئے جاتے ہیں،تاکہ ہر ماہ دفتر آنے کی مشقت ان بیواؤں کو نہ ہو،قارئین کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ صفا بیت المال نے اپنی سروے ٹیم کے ذریعہ حیدر آباد کے مختلف محلہ جات کا سروے کیا اور شو ہر کا سایہ اور اولاد کے مالی تعاون سے محروم بے سہارا بیواؤں کی تحقیق و تفتیش کے بعد ماہانہ وظائف کا سلسلہ گزشتہ گیارہ سال سے چل رہا ہے، مولانا غیاث احمد رشادی نے وظائف کی تقسیم کی نگرانی کی، صفا بیت المال اپنے تمام شعبہ جات کو سروے نظام سے مربوط کیا ہوا ہے، جس سے مستحق افراد تک امداد پہنچ جاتی ہے، صفا بیت الما ل کے تحت ایک سو ستر یتیم طلباء کی مکمل کفالت جاری ہے جو یتیم طلباء شہر کے مختلف مسلم منجمنٹ اسکولس میں زیر تعلیم ہے جن کی مکمل تعلیمی فیس ادارہ ادا کر تا ہے، ٹرسٹیان صفا بیت المال مولانا غیاث احمد رشادی،مولانا فصیح الدین ندوی، مولانا محمد مصدق القاسمی، مولانا وسیم الحق ندوی، مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مزید سینکڑوں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کیلئے آگے آیں، ایک بیوہ کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپئے اور سالانا وظیفہ بارہ ہزار روپئے اور ایک یتیم کا ماہانہ وظیفہ دو ہزار روپئے اور سالانہ وظیفہ چوبیس ہزار روپئے ہے، اہل خیر حضرات سے بیواؤں اور یتیموں کی کفالت لینے کی اپیل کی گئی ہے، مزید تفصیلات کے فون نمبر9394419820 پر ربط کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button