نیشنل

مسلم خاندان کے 4 ارکان غرق۔آندھراپردیش میں حادثہ

حیدرآباد 14 مارچ (اردولیکس)ریاست آندھرا دیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد تالاب میں غرق ہوگئے۔ یہ اس افسوسناک واقعہ اننت پور ضلع کے پینوکونڈہ کی درگاہ باباایا سوامی درگاہ کے پاس تالاب میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اننت پورسے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 17 افراد درگاہ گئے ہوئے تھے۔ حال ہی میں خاندان کے ایک فرد کی شادی ہوئی تھی۔ خاندان کے ارکان زیارت کے بعد تالاب میں شادی کے پھول بہارہے تھے کہ حادثاتی طورپرغرق ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت اللہ بخش ان کے بیٹے شیخ شاو ولی بیٹی تسلیمہ اوربہنوائی صادق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ لاشوں کو بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لئے پینعکوانڈہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button