نیشنل
کورونا کا ٹیکہ لینے کے باوجود گجرات کے وزیر کورونا سے متاثر

نئی دہلی _16 مارچ ( اردولیکس)کرونا کا ٹیکہ لینے کے باوجود ایک وزیر کورونا سے متاثر ہوگئے۔ گجرات کے ریاستی وزیر ایشور پٹیل نے چند دن قبل کویڈ ویکسین لی تھی۔ گذشتہ چنددنوںسے کورونا کے اثرات نظر آنے پر انہوں نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ مثبت آئی۔ انھوں نے خودٹویٹرکے ذریعے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ ریاستی وزیر نے ان سے ملاقات کرنے والوں سےکرونا کا ٹیسٹ کروا لینے کی خواہش کی ہے۔