تلنگانہ

اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر بائز-2 کے پرنسپال کی حیثیت سے کنپرتی سُریش فائز

حیدرآباد _18 مارچ ( پریس ریلیز)تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے 2017 نوٹیفکیشن کے تحت تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول پر 120 پرنسپال کی جائداوں پر بھرتی کی ہے۔ بروز پیر 15/مارچ کو ٹمریس ہیڈ آفس حیدرآباد پر ان پرنسپال کے الاٹمنٹ آرڈرس جاری کئے گئے۔ جن میں جناب کنپرتی سُریش صاحب کو اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر بائز-2 پر پرنسپال کے عہدے پر فائز کیا گیا۔جناب کنپرتی سُریش صاحب نے اج 18/مارچ کو اپنے عہدے پرنسپال کا جائزہ لیا اور اسکول اسٹاف سے متعرف ہوتے ہوئے کہا کہ اسکول اور ٹمریس سوسائیٹی کی ترقی کے لئے ہمیں ایک جٹ ہوکر کام۔کرنا ہے تمام اسکول اسٹاف نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے پر بوش استقبال کیا.یہ بات قابل ذکر ہے کہ جناب کنپرتی سُریش صاحب کی یہ 13ویں سرکاری ملازمت ہے انکی تعلیمی قابلیت M.A انگریزی، M.Sc اسٹرولوجی، اور M.Sc سائیکالوجی ہے جو سابقہ میں ماڈل اسکول پر PGT انگلش کے ٹیچر کی حیثیت سے برسر خدمت تھےاس استقبالیہ موقع پر جناب قاضی محمد شجیع الدین اور تمام اسٹاف نے پرنسپال سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button